5 اگست 2013 - 19:30
صوبہ بلوچستان میں تیرہ مغوی افراد کا قتل

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں تیرہ مغوی افراد کا قتل کردیا گيا۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں تیرہ مغوی افراد کا قتل کردیا گيا۔ نامعلوم دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکوریٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری ممنوعہ دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔پاکستانی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مچھ کے قریب گشتری کے مقام پر درجنوں دہشتگردوں نے پیر اور منگل کی رات کوئٹہ سے پنجاب جانے والی دو بسوں کوروک کر پندرہ افراد کو شناخت کے بعد اغوا کرلیا۔ اس کے بعد پندردہ میں سے تیرہ اغوا شدہ مسافروں کی لاشیں قریبی پہاڑوں سے دریافت ہوئيں۔ ان افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گيا ہے۔ دہشتگردوں نے دو مسافروں اور سات سکیورٹی اھلکاروں کو چھوڑدیا۔صوبائي حکومت نے جاں بحق ہونے والوں کے اھل خانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں القاعدہ ، طالبان اور تکفیری دہشتگرد گروہوں کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے مقامی گروہ بھی موجود ہیں جو مسلح ہیں اور ملک کے گوشہ وکنارمیں دہشتگردی پھیلارہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲