ابنا: جلال آباد کے مقامی حکام کے مطابق اس بم دھماکے میں چھے افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے اتوار کو بھی جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوا تھا جس سے صوبہ ننگر ہار کی اپیل کورٹ کے سربراہ کو نشانہ بنایا گيا ۔اس حملے میں عدالت کے سربراہ سمیت پندرہ افراد زخمی ہوئےتھے۔ واضح رہے کہ سنیچر کو جلال آباد میں ہندوستان کی کونسلیٹ کے قریب زبردست بم دھماکہ ہواتھا جس میں بارہ افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوئےتھے۔ افغان حکام نے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔دوسری طرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی جلال آباد میں ہندوستانی قونصل خانے کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449437
افغانستان کے شہر جلال آباد میں آج پھر ایک زبردست بم دھماکہ ہوا ہے۔