ابنا: ڈاکٹر حسن روحانی نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طيب اردوغان سے ٹیلی فون پر بات چیت میں مبارک بادی کے فون پر ترکی کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ کہا کہ انسانی اور اسلامی ذمہ داری کے مطابق علاقے میں تشدد اور خونریزی روکنے کے لئے کوششیں کئے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس نکتے کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقے میں خونریزی روکنے کے لیے ایران اور ترکی کی کوشش مؤثر ہے، کہا کہ ایران کی نئی حکومت دوطرفہ، علاقائی اور عالمی سطح پر تعلقات اور تعاون وسیع کرنے کی کوشش کرے گی۔رجب طيب اردوغان نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں ڈاکٹر حسن روحانی کو ایران کا نیا صدر بننے پر ایکبار پھر مبارک باد دی اور ایران کے دورے کے لئے اپنی خواہش ظاہر کی۔ اسی طرح ترکی کے وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449244
ایران کے نئے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے علاقے میں امن و سلامتی قائم کرنے کے لئے تمام ممالک کی طرف سے کوشش کئے جانے پر زور دیا۔