5 اگست 2013 - 19:30
قطر کے وزیر خارجہ کا دورہ مصر

قطر کے وزیر خارجہ مصری حکام سے گفتگو کی غرض سے قاہرہ پہنچے ہیں۔

ابنا: الیوم السابع ویب سائٹ کے مطابق صدر مرسی کی معزولی کے بعد قطر کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورۂ مصر ہے۔ قطر نے صدر مرسی کی معزولی کے بعد پہلی مرتبہ اعلان کیا ہےکہ قطر، مصر کو قدرتی گيس کی ترسیل جاری رکھےگا تا کہ مصرمیں ایندھن کے بحران پر قابوپایا جاسکے۔
اخوان المسلمین کے بر سراقتدار آنے کےبعد قطر نے مصر میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے وعدے کئے تھے۔ قطر کے وزیر خارجہ کا دورۂ مصر، مکہ مکرمہ میں امیر قطر کی شاہ سعودی سے ملاقات کے بعد انجام پارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے کئي عرب اور مغربی ملکوں کے نمائندوں نے قاہرہ پہنچ کر توراجیل میں اخوان المسلمین کے نائب سربراہ خیرت الشاطر سے ملاقات کی ہے۔
ان ملکوں میں امریکہ، یورپی یونین، متحدہ امارات اور قطر شامل ہیں۔ خیرت الشاطر کو اخوان المسلمین کا مغز متفکر کہا جاتا ہے۔ انہیں صدر مرسی کی معزولی کے بعد گرفتارکرلیا گيا تھا۔
واضح رہے کہ قطر، اخوان المسلمین کا حامی سمجھا جاتا ہے جبکہ سعودی عرب اس اسلامی تنظیم کا مخالف ہے۔ صحافتی ذرا‏ئع کے مطابق سعودی عرب نے مصر کی فوج کے سربراہ کو مرسی کے خلاف فوجی بغاوت کرنے کےلئے ایک ارب ڈالر دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲