4 اگست 2013 - 19:30
آسٹریلیا میں پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

آسٹریلیا کے وزیر اعظم کیون رڈ نے ملک میں اگلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔

ابنا: حزب مخالف کے بڑھتے دباؤ کی وجہ سے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کیون رڈ نے ملک کے پارلیمانی انتخابات کے لئے 7 ستمبر کی تاريخ طے کی ہے۔ انہوں نے پانچ ہفتے پہلے جولیا گیلار‍ڈ کو ہرا کر لیبر پارٹی کی قیادت حاصل کی تھی۔ لیبر پررٹی کے ارکان کو ارسال اپنے ایمیل میں رڈ نے کہا کہ میں نے گورنر جنرل سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے سات ستمبر کو انتخابات کرائے جائیں۔ 2007 میں کنزرویٹو رہنما جان ہوہارڈ پر زبردست کامیابی حاصل کرکے رڈ پہلی بار وزیر اعظم بنے تھے تاہم 2010 کے درمیان انہیں اچانک عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔رڈ کا کہنا تھا کہ آسٹریلین عوام کے لئے ملک کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا وقت آگيا ہے۔

.......

/169