4 اگست 2013 - 19:30
ایران کے صدر سے ہندوستان کے نائب صدر کی ملاقات+تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے ہندوستان کے نائب صدر جناب حامد انصاری سے گفتگو میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو اہم اور تاریخی قرار دیتے ہوئے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے ہندوستان کے نائب صدر جناب حامد انصاری سے گفتگو میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو اہم اور تاریخی قرار دیتے ہوئے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی۔
ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری شرکت کیلئے تہران کے دورے پر پہنچے ہندوستان کے نائب صدر جناب حامد انصاری کی جانب سے انجام پانے والی اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ تہران اور نئی دہلی کے تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائيں گے۔
انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام کے تعاون سے نہ صرف دونوں ممالک کے حکام و عوام بلکہ پورے علاقے کیلئے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
اس ملاقات میں ہندوستان کے نائب صدر جناب حامد انصاری نے بھی ایران کے نئے صدر کے نام اپنے ملک کے وزیراعظم منموہن سنگہ کا سلام و تہنیتی پیغام پہنچاتے ہو‏ئے کہا کہ دونوں ملکوں کے تاریخی و ثقافتی اقدار و گنجائشوں کے پیش نظر ایران و ہندوستان کے تعلقات تجارت اور تیل و گیس سمیت تمام شعبوں میں زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲