3 اگست 2013 - 19:30
ہندوستان کے ڈرون طیارے پاکستانی حدود میں

ہندوستان کے ڈرون طیارے نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، ڈرون طیارہ ایک منٹ 30سیکنڈ تک پاکستان کے فضائی حدود میں پرواز کرتا رہا۔

ابنا: ہندوستان کے ڈرون طیارے نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، ڈرون طیارہ ایک منٹ 30سیکنڈ تک پاکستان کے فضائی حدود میں پرواز کرتا رہا۔
پاکستان کے رینجرز حکام کے مطابق ہندوستانی ڈرون طیارہ ساڑھے تین ہزار فٹ کی بلندی سے ایک بج کر 55 منٹ پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور تقریب ڈیڑھ منٹ تک یہاں پرواز کرتا رہا اور جیسے ہی پاکستان کی فضائیہ الرٹ ہوئی ہندوستان کا ڈرون طیارہ فورا واپس چلا گیا۔
ہندوستان کے ڈرون طیارے کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے جبکہ ہندوستان کی جانب سے اس سلسلے میں ابتک کسی بھی قسم کے رّد عمل کا اظہار نہیں کیا گيا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲