31 جولائی 2013 - 19:30
مرسی کو خفیہ مقام پر رکھنے کی فوج کی پوری کوشش

مصر میں اس ملک کے معزول صدر محمد مرسی کو فوج نے جس مقام پر نظر بند کر رکھا ہے اسے خفیہ رکھنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

ابنا: مصر میں اس ملک کے معزول صدر محمد مرسی کو فوج نے جس مقام پر نظر بند کر رکھا ہے اسے خفیہ رکھنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔جن اہم شخصیات کو مرسی کے پاس لے جایا جا رہا ہے، انہیں پرائیویسی برقرار رکھنے کے مقصد سے ہی رات کے وقت ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جایا جاتا ہے اور ہیلی کاپٹر اس طرح سے گھمایا جاتا ہے کہ اس میں سوار شخصیت محمد مرسی کی نظر بندی کے مقام کو لے کر پوری طرح بے خبر رہے۔کہا جاتا ہے کہ مرسی کو گزشتہ تین جولائی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد سے فوج تین الگ - الگ مقامات پر انھیں منتقل کرچکی ہے۔فوج کے ترجمان کرنل احمد محمد علی نے کہا کہ لوگوں کو رات کے وقت ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جایا جاتا ہے تاکہ ان کو اس جگہ کو لے کر گمراہ کیا جا سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲