31 جولائی 2013 - 19:30
ایران کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں ۵۰ ملکوں کے حکام کی شرکت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں 50 سے زیادہ ملکوں کے حکام منجملہ 10 ملکوں کے صدور کی شرکت کی خبر دی ہے

ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں  50 سے زیادہ ملکوں کے حکام منجملہ 10 ملکوں کے صدور کی شرکت کی خبر دی ہے ۔ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان عباس عراقچی نے ریڈیو تہران کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو ميں کہا کہ ایران کے منتخب صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب میں قزاقستان ، لبنان ، پاکستان ، افغانستان ، سوڈان، روسی پارلیمنٹ دومہ کے اسپیکر اور شام کے وزیر اعظم کی شرکت یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملیشیا کے سابق وزیر اعظم ماھاتیر محمد اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سابق سربراہ خاویار سولانا، اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ چين کے بھی کسی وزیر کی شرکت متوقع ہے ۔ منتخب صدر ڈاکٹر روحانی اتوار 4 / اگست کو مجلس شورائے اسلامی پارلمنٹ ميں حلف اٹھایئں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲۔