30 جولائی 2013 - 19:30
کوہاٹ میں ایک یکیورٹی اہلکار اور ۸ شدت پسند ہلاک

پاکستان کے شہرکوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق اورجوابی کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ابنا: پاکستان کے شہرکوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرہونے والے حملے میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق اورجوابی کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی زرائع کے مطابق کوہاٹ کے نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں دہشت گردوں نے سور قمر کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، اس دور ان فائرنگ کے تبادلہ میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲