30 جولائی 2013 - 19:30
مصر؛ مرسی کی بحالی تک احتجاج جاری

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں معزول صدر محمد مرسی کے سینکڑوں حامیوں نے انکی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں معزول صدر محمد مرسی کے سینکڑوں حامیوں نے انکی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔  اخوان المسلمین کے ارکان نے شمالی قاہرہ کی مسجد کے سامنے دھرنا دیا،لوگوں نے معزول صدر پر فلسطینی تنظیم حماس کے ساتھ گٹھ جوڑ سمیت تمام الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا۔مرسی کے حامیوں نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کی ثالثی کی کوششوں کو مسترد کر دیا اور کہا مصری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ ادھر فرانس نے کہا ہے کہ معزول صدر کی فوری رہا کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲