ابنا: بحرین کی مخالف جماعتوں اور گروہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عوام کو کچلنے کے لیے آل خلیفہ حکومت کے نئے فیصلوں سے پرامن احتجاج کا سلسلہ نہیں رکے گا۔اطلاعات کے مطابق بحرین کی مخالف جماعتوں کے نمائندوں نے منامہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ملک کی کٹھ پتلی پارلیمنٹ کی نصیحتوں سے عوامی احتجاج نہیں رکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بعض نمائندے اپنی کرسی بچانے کے لیے ملک کو تباہ کرنے پر بھی تیار ہیں۔بحرین کے ممتاز سیاسی رہنما رضی الموسوی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت پاگل پن کی حالت پر پہنچ چکی ہے اور اپنی کٹھ پتلی پارلیمنٹ کے نمائندوں کو جمع کر کے مخالفین کو کچلنے کا قانون منظور کروا رہی ہے۔دوسری جانب آل خلیفہ کی شاہی اور ڈکٹیٹر حکومت کے فوجیوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے گھروں پر چھاپوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447023
بحرین کی مخالف جماعتوں اور گروہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عوام کو کچلنے کے لیے آل خلیفہ حکومت کے نئے فیصلوں سے پرامن احتجاج کا سلسلہ نہیں رکے گا۔