30 جولائی 2013 - 19:30
فلسطینی انتظامیہ اورصیہونی حکومت کے مذاکرات

فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیان سازباز مذاکرات امریکی وزارت خارجہ میں باضابطہ طور پر شروع ہو گئے ہیں۔

ابنا: فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیان سازباز مذاکرات امریکی وزارت خارجہ میں باضابطہ طور پر شروع ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ان مذاکرات میں فلسطینی وفد کی نمائندگی صائب عریقات اور صیہونی وفد کی نمائندگی صیہونی حکومت کی وزیر انصاف زیپی لیونی اور صیہونی وزیراعظم کے مشیر اسحاق مولخو کر رہے ہیں۔مذاکرات کے اس دور میں چار اہم مسائل یعنی قدس، فلسطینی مہاجرین، صیہونی کالونیوں کی تعمیر اور فلسطینی سرزمین کی تبادلے کے مسئلے پر بات چیت کی جائے گي۔امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل میں امریکہ کے سابق سفیر مارٹن اینڈیک کو ان مذاکرات کا خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔دوسری جانب تحریک جہاد اسلامی نے سازباز مذاکرات کو ایک سراب سے تعبیر کیا ہے۔ تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان داؤد شہاب نے کہا ہے کہ سازباز مذاکرات کے فلسطینیوں کے لیے مثبت نتائج نہیں نکلیں گے اور یہ ایک سراب سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے ان مذاکرات کو صیہونی حکومت کے مفادات کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات کا صرف ایک نتیجہ برآمد ہو گا کہ اسرائیل کو مزید مراعات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مذاکراتی وفد امریکہ کے دباؤ پر اسرائیلی فریق کو مراعات دے گا۔ اس کا اپنا کوئي فیصلہ نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲