28 جولائی 2013 - 19:30
بغداد کے شیعہ نشین علاقوں میں ۱۶ دھماکے، ۲۲۳ شیعہ خاک و خوں میں غلطاں+تصاویر

عراق کے مختلف شیعہ نیشن علاقوں میں گزشتہ ۲۴ گھنٹوں میں ہوئے ۱۶ بم دھماکوں میں ۲۲۳ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’’این‘‘ نے آج صبح ۔۲۹،۷ ۔ کو فوری خبر کے عنوان سے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے شیعہ نشین علاقوں میں کے گئے۱۶ دھماکوں کے باعث ۲۲۳ افراد خاک و خوں میں غلطاں ہوئے ہیں۔بغداد؛ مدینۃ الصدربغداد کےعلاقے مدینۃ الصدر میں دو دھماکوں کے نتیجے میں ۲۸ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔بغداد؛ الشرطہ الرابعہاس علاقے میں ہوئے دھماکے میں ۲ افراد شہید جبکہ ۱۱ زخمی ہوئےہیں۔بغداد؛ الشعباس علاقے میں جو بغداد کے شمال مشرق میں واقع ہے الزھرا(س) ہسپتال کے قریب ہوئے بم دھماکے میں ایک آدمی شہید اور ۱۴ زخمی ہوئے ہیں۔بغداد؛ البیاعبغداد کے جنوب میں واقع اس علاقے میں سڑک پر ہوئے ایک بم دھماکے میں ایک آدمی جانبحق اور ۱۱ زخمی ہوئے ہیں۔صوبہ واسطبغداد ٹرمینل کے قریب واقع اس علاقے میں تین بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں سے ایک میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد معلوم نہیں ہوئی جبکہ دوسرے دو دھماکوں میں ۵ افراد شہید اور ۳۸ زخمی ہوئے ہیں۔صوبہ المثنیاس صوبہ کے شہر سماوہ میں ہوئے دو بم دھماکوں میں ۲ افراد شہید اور ۱۷ زخمی ہوئے ہیں۔بصرہبصرہ کے علاقے خمسہ میل میں ایک بم دھماکے کے باعث ایک آدمی شہید اور ۱۳ زخمی ہوئےہیں۔بغداد؛ کاظمینکاظمین میں ہوئے ایک بم دھماکے میں ایک شخص شہید اور ۱۰ زخمی ہوئےہیں۔بغداد؛ الحریہاس علاقے میں ہوئے بم دھماکوں میں ۴ افراد شہید اور ۲۱ افراد زخمی ہوئے ہیں۔بغداد؛ طوبجیاس علاقے میں ہوئے دھماکے میں تین افراد شہید اور ۹ زخمی ہوئے ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲