28 جولائی 2013 - 19:30
جرمنی کا ۷۰ انتہا پسند وہابیوں کے شام جانے پر اظہار تشویش

جرمنی کی حکومت نے جرمنی سے ستر وہابی انتھا پسندوں کے شام جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا:  مہر نیوز کے مطابق جرمن حکومت نے پارلیمنٹ کو اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جرمنی سے ستر انتھا پسند وہابی شام کی حکومت کے خلاف لڑنے گئے ہیں۔اس رپورٹ میں آیا ہےکہ یورپ کے دیکر ملکوں سے سیکڑوں انتھا پسند وہابی شام گئےہیں تاکہ دہشتگردوں کی مدد کرسکیں۔ برلین حکومت کو تشویش ہےکہ شام میں دہشتگردوں کا ساتھ دینے والے یورپی باشندے مزید انتھا پسند ہو کر یورپ لوٹ آئيں گے اور یہاں پر دہشتگردی کو ہوا دیں گے۔ واضح رہے ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ یورپ سے انتھا پسند وہابیوں کا شام جانا مستقبل میں یورپ کےلئے درد سربن سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲