27 جولائی 2013 - 19:30
ایران نے امریکا سے براہ راست مذاکرات کو مسترد کر دیا

وزرات خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے ایٹمی مسئلہ پر امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر مبنی خبروں کو مسترد کیا ہے۔

ابنا: انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایٹمی مسئلہ پر امریکا سے براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے کوئی تجویز نہیں ملی ہے۔ سید عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کو نصیحت کی ہے کہ وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے موقع پربے بنیاد خبروں کو نشر کرنے سے پرہیز کریں۔واضح رہے کہ امریکی اخـبار نیو یارک نائمز نے مغربی حکام کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے راوں مہینے میں امریکی حکومت سے کہا تھا کہ ایران، امریکا کے ساتھ ایٹمی معاملے پر براہ راست مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔

.......

/169