ابنا: 30 جولائی کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سند ھ اور بلوچستان میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔ انتخابی میٹریل بھی سیلڈ پیکٹس میں روانہ کر دئے گئے ہیں۔
.......
/169