27 جولائی 2013 - 19:30
پی پی کا صدارتی انتخابات سے بائیکاٹ کرنےکا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صدارتی الیکشن کے روز اسمبلیوں میں نہیں جائے گی

ابنا: پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن  کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صدارتی الیکشن کے روز اسمبلیوں میں نہیں جائے گی۔  لاہور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن میں جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ گیارہ مئی کے عام انتخابات کا فالو اپ تھا، عوام نے دیکھ لیا کہ پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کا کیاحشر کیا گیا۔خورشید شاہ نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل وہ ایم کیو ایم کو ملک کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت کہتے تھے۔ اورآج انہوں نے ہی اس جماعت سے ہاتھ ملا لیا۔ درایں اثنا تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بائیکاٹ کے بعد اپنے ووٹ کم ہونے کے ڈر سے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲