ابنا: ہندوستانی فوج کی جانب سے راولا کوٹ میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کے مبینہ واقعہ پر پاکستان نے ہندوستان سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل عاصم سلیم باجوا نے ایک پاکستانی فوجی کے ہلاک اور دوسرے کے زخمی ہونے پرہندوستان سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کابھی کہنا ہے کہ راولا کوٹ میں ہندوستانی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرائے اور یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ واضح رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب دونوں ممالک تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 445800
ہندوستانی فوج کی جانب سے راولا کوٹ میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کے مبینہ واقعہ پر پاکستان نے ہندوستان سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے