26 جولائی 2013 - 19:30
تصویری رپورٹ/  پارا چنار امام بارگاہ کے نزدیک دو خودکش حملوں میں زخمیوں کی حالت زار

ابنا: پارا چنار کی مرکزی امام بارگاہ کے نزدیک یکے بعد دیگرے دو خودکش حملوں کے نتیحے میں 57 افراد شہید ہو گئے جبکہ 187 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت اب بھی تشو یشناک ہے۔ جس کی وجہ سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، پہلے ایک نو عمر خودکش بمبار نے امام بارگاہ کے نزدیک آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ جلال اڈے (زیڑان) کے نزدیک دوسرے خودکش حملہ آور نے صرف دو منٹ کے وقفہ کے بعد اپنے ہاتھ اٹھا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

/242