26 جولائی 2013 - 19:30
شام اور اقوام متحدہ کیمیاوی ہتھیاروں کے بارے میں تحقیقات انجام دینے پر متفق

شام کی حکومت اور اقوام متحدہ کے درمیان اس ملک میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات انجام دینے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ابنا: شام کی حکومت اور اقوام متحدہ کے درمیان  اس ملک میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات انجام دینے پر اتفاق ہو گیا ہے۔شام کی وزارت خارجہ اور اقوام متحدہ نے اپنے مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام کے بعض علاقوں میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کے شعبے میں بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے شام اور اقوام متحدہ کے درمیان سمجھوتہ ہو گیا ہے۔شام کی حکومت نے کافی عرصے سے اقوام متحدہ سے درخواست کر رکھی تھی کہ شام کے شمال میں واقع گاؤں خان العسل میں 9 مارچ 2013 کو کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کے بارے تحقیقات انجام دے۔اقوام متحدہ کے نمائندوں پر مشتمل وفد اس حوالے سے تحقیقات کو آگے بڑھانے اور شام کے حکام سے اس بارے میں ملاقات کے لئے گذشتہ بدھ کو اس ملک کے دارالحکومت دمشق پہنچ گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242