25 جولائی 2013 - 19:30
لبنان میں احمد الاسیر کا ساتھی گرفتار

لبنان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صیدا کے شدت پسند سلفی رہنما احمد الاسیر کے قریبی ساتھی علی عبد الواحد کو لبنان ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا۔

ابنا: لبنان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صیدا کے شدت پسند سلفی رہنما احمد الاسیر کے قریبی ساتھی علی عبد الواحد کو لبنان ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق عبد الواحد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نائجیریا فرار ہونا چاہ رہا تھا ۔لبنانی سیکیورٹی ایجینسیز کے مطابق علی عبد الواحد احمد الاسیر کا قریبی ساتھی ہے اور وہ چند ہفتوں پیش شام اور لبنان کے سرحدی علاقوں میں فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں الاسیر کے ساتھ ساتھ تھا۔واضح رہے کے گذشتہ ماہ احمد الاسیر کے حامیوں اور لبنانی آرمی کے مابین لبنان کے جنوب میں واقع سب سے بڑے شہر صیدا کے نزدیک ہونے والی جھڑپوں میں ۲۲ لبنانی فوجی اور ۱۱ مسلح دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔اس جھڑپ میں احمد الاسیر اپنے کچھ ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔احمد الاسیر گذشتہ دو سالوں کے دوران شام اور حزب اللہ لبنان کے خلاف اپنے متعصب اور تند  رویے کی وجہ سے مشہور ہوا ہے، وہ خود اس بات کا اعتراف کر چکا ہے کہ اسے بیرون ملک سے امداد دی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242