ابنا: پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس گل ولی خان زخمی جبکہ ان کا گن مین اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گلبہار میں انم صنم چوک کے قریب ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی گل ولی خان کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے ان کا گن مین اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ گل ولی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گل ولی خان نے زخمی ہونے کے باوجود موٹر سائیکل سواروں پر جوابی فائرنگ کی جس پر وہ فرار ہوئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گل ولی خان کو سینے اور ٹانگ میں دو گولیاں لگی ہیں اور انہیں طبی امدادی دی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی گل ولی خان اس سے قبل کرک، بنوں، سوات اور دیگر اضلاع میں ڈی پی او کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲