ابنا: پاکستان کے چيف اليکشن کميشن کے جاري کردہ شيڈول کے مطابق صدارتي انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگي آج سے داخل کرائے جاسکيں جن کي جانچ پڑتال چھبيسں جولائي کو کي جائے گي- صدارتي اميدواروں کے کاغذات نامزدگي کي جانچ پڑتال چيف اليکشن کمشنر بذات خود کريں گے-
پاکستان کي حکمراں جماعت مسلم ليگ ممنون حسين کو اپنے اميدوار نامزد کيا ہے- پاکستان کي دوسري بڑي جماعت پيپلز پارٹي نے اپنے سينيئر رہنما رضا رباني کو بطور صدارتي اميدوار نامزد کيا ہے-
پاکستان پيپلز پارٹي کا کہنا ہے اس کے اميدوار کو حزب اختلاف کي سب ہي جماعتوں کي حمايت حاصل ہے-
سياسي ماہرين کا کہنا ہے کہ حمکران جماعت کے نامزد اميدوار کي کاميابي کے امکانات بہت زيادہ ہيں- پاکستان ميں صدر کا انتخاب قومي اور صوبائي اسمبليوں کے ارکان کے ووٹوں سے عمل ميں آتا ہے-
.......
/169