ابنا: ترک فوج نے شام میں القاعدہ سے وابستہ النصرہ دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کرتے ہوئے شامی کردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔
ایک کرد اہلکار کے مطابق ترکی کی فوج نے النصرہ ک آشکارا حمایت کا آغاز کرتے ہوئے شام کے علاقہ میں کردوں کے ٹھکانہ پر گولہ باری کی ہے ترک فوج نے شام کے علاقوں تل ابیض، تل قندر، تل احمر اور تل اخضرپر گولہ باری کی ہے اور ترک فوج شام میں فوجی مداخلت کی راہ ہموار کررہی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی امریکہ اور اسرائیل اور قطر کی سرپرستی میں شام میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔
.......
/169