23 جولائی 2013 - 19:30
شام میں مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کے خلاف متحدہ کا عمل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ شام میں جاری جھڑپوں کے دوران نواسیء رسول حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیہا اور صحابی رسول حضرت حجر بن عدی کے روضہ مبارک کے بعد اب صحابی رسول ص خالد بن ولید کے مزار کو گولہ باری کا نشانہ بنانے سے ملت اسلامیہ کے مذہبی جذبات بری طرح سے مجروح ہورہے ہیں اور کوئی بھی مسلمان روضہ اقدس کی پامالی کسی قیمت پر برداشت نہیں کرسکتا ہے ۔

ابنا: ان خیالات کااظہار ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے دعوت افطار کی تقاریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرعلاقائی حق پرست ارکان اسمبلی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین بھی موجو د تھے۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مسلم امہ سیاسی، معاشی، سماجی، سائنسی اور تعلیمی اقدارمیں بہت پیچھے ہے اور مسلم ممالک کے نام نہاد علمائے کرام اور مفاد پرست مولویوں نے مسلمانوں کو چودہویں صدی قبل کے رہن سہن کی تعلیمات دیکر انہیں دنیاوی ترقی کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی جدید تقاضوں کے مطابق ترویج سے بھی محروم کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ شام میں جاری جھڑپوں کے دوران اہل بیت علیہم السلام اور صحابہ کرام کے روضہ اقدس کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود مسلم امہ بے حسی اور غفلت میں مبتلا ہے۔

.....

/169