22 جولائی 2013 - 19:30
صدر: ایرانی لوگ دنیا میں عدل و انصاف کی علمبردار ہونے کے لقب کی حقدار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے ملت ایران دنیا میں عدل و انصاف کی پرچم دار ہونے کے لقب کی حقدار ہے۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج شمالی صوبے گيلان کے صدر مقام رشت میں پندرہ ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ملت ایران، دنیا میں عدل و انصاف کی پرچم دار اور عدل و انصاف کی زمین فراہم کرنے والی قوم کے لقب سے یاد کی جائے کیونکہ ملت ایران ایمان، اتحاد اور یکجہتی کی نعمت سے مالا مال ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ دشمن ملت ایران کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے اور یہ دشمنیاں پوری تاریخ میں رہی ہیں اور گذشتہ دو صدیوں میں ان میں شدت آئي ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی ایران کی جواں نسل کی خود اعتمادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے اپنی خود اعتمادی پر بھروسہ کرتے ہوئے علم و سائنس و ٹکنالوجی کے میدانوں میں ترقی کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صدر احمدی نژاد، صوبہ گيلان میں پندرہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے اس صوبے کے دورے پر ہیں،ان منصوبوں میں صنعتی گيسوں کے کارخانے، خزر اسٹیل مل، خزرٹائل فیکٹری کی توسیع، مھر ہاوسنگ پروجیکٹ کے تحت سولہ ہزار ایک سو مکانات کی تحویل، رودبار اسپتال، اور واٹر سپلائي نیٹ ورک شامل ہیں۔

.......

/169