22 جولائی 2013 - 19:30
نیو یارک میں مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نیو یارک کے لا گارڈیا LaGuardiaایر پورٹ پر ایک مسافر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے، واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

ابنا: ساوٴتھ ویسٹ ایر لائن کا مسافر بردار جیٹ، نیش ویلNashville سے روانہ ہوا تھا۔ نیو یارک میں لینڈنگ کے دوران اس کے اگلے ٹائر ٹوٹ گئے، اور اس کا اگلا حصہ زمین پر آ لگا۔تاہم ایمرجنسی دروازوں سے تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ حادثے کے بعد لا گارڈیا ایر پورٹ پروازوں کی آمد و رفت کے لیے وقتی طور پر بند کر دیا گیا۔

.......

/169