22 جولائی 2013 - 19:30
حضرت زینب (س) کے روضے پر حملے سے لگتا ہے کہ یزیدیت آج بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، علامہ فخرالدین

ایم ڈبلیو ایم (شعبہ قم المقدسہ) کے مسئول نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شام میں مقامات مقدسہ پر حملوں کے باوجود اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین (شعبہ قم المقدسہ) کے مسئول حجتہ الاسلام المسلمین علامہ غلام محمد فخرالدین نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا کو کئی سو سال گزر گئے ہیں لیکن یزیدی آج بھی امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے خانوادے، اصحاب وانصار سے خوفزدہ ہیں۔ قم المقدسہ سے جاری بیان کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے پر حملے سے قبل حضرت جعفر طیار (ع) اور حضرت حجر بن عدی (ر) کے روضوں پر حملے یزیدیت کی شکست کے واضح ثبوت ہیں۔ علامہ فخرالدین نے شام میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو چاہیے کہ جو ممالک اس جنگ میں دہشتگردوں اور تکفیریوں ساتھ دے رہے ہیں اُن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جہاں اس واقعے میں شیطان بزرگ امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں وہیں بعض نام نہاد عرب ممالک بھی اس میں ملوث ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ممالک اُن دہشتگردوں کو ہر قسم کی سپورٹ کر رہے ہیں۔

.......

/169