21 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان میں تین ایرانی کوہ پیما حادثے کا شکار

پاکستان میں8047میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران تین ایرانی کوہ پیما حادثے کا شکار ہوگئے ہیں ۔

ابنا: پاکستان میں8047میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران تین ایرانی کوہ پیما حادثے کا شکار ہوگئے ہیں ۔اسکردو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تینوں ایرانی کوہ پیما نے 16 جولائی کو چوٹی سر کر لیا تھا جہاں سے واپسی کے دوران تینوں 7800 کی بلندی پر پھنس گئے۔ نیچے اترنے کی کوشش میں گہری برفانی کھائی میں گر کر لاپتہ ہوگئے۔لا پتہ ہونے والے ایرانی کوہ پیماوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کے لئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو جاری ہے تاہم ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲