21 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان روضہ حضرت زینب(س) کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج جاری

پاکستان میں نواسی رسول خدا کربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب (س) کے روضے مبارک پر تکفیری وہابیوں کی جانب سے ہونے والے حملے کی مذمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے

ابنا: پاکستان میں نواسی رسول خدا کربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب (س) کے روضے مبارک پر تکفیری وہابیوں کی جانب سے ہونے والے حملے کی مذمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اسی سلسلے میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے۔ پاکستان سے ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شاہ خراساں سے سی بریز پلازہ تک احتجاجی مارچ کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ مقررین نے شام میں حضرت بی بی زینب کے روضے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے حکومت سے معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکاء نے وزارت خارجہ میں ایک یادداشت پیش کی اور ریڈیو چوک پر دھرنا بھی دیا۔ اسی طرح کْے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی خبریں پاکستان کے دیگر شہروں، کوئٹہ، ملتان، ڈیرہ غازیخان سے بھی موصول ہوئی ہیں۔   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲