20 جولائی 2013 - 19:30
دارالحکومت منامہ ميں پرامن مظاہرين پر وحشيانہ حملہ

بحرين کي سيکورٹي فورس نے دارالحکومت منامہ ميں پرامن مظاہرين پر وحشيانہ طريقے سے حملہ کرديا جس سے بہت سے افراد زخمي ہوگئے -

ابنا: دارالحکومت منامہ ميں  آل خليفہ  حکومت کے خلاف دسيوں ہزار افراد نے مظاہرہ کرکے آمريت کے خاتمے ، بنيادي انساني اور شہري حقوق کي بحالي اور جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کيا -ہمارے نمائندے کي رپورٹ کے مطابق مظاہرہ حسب معمول  پرامن تھا ليکن  مظاہرين پر  بحريني سيکورٹي فورس کے اہلکاروں اور سعودي فوجيوں نےحملہ کرديا جس سے دسيوں افراد زخمي ہوگئے اور بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرليا گيا –  يہ مظاہرہ بحرين کي انقلابي تنظيموں کے اتحاد چودہ فروري کي دعوت پر کيا گيا تھا –مظاہرين حکومت مخالف نعرے لگاکر بحرين کے بادشاہ حمد بن عيسي آل خليفہ کي برطرفي کا مطالبہ کيا- مظاہرين کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے اس وقت تک ان کےمظاہرے جاري رہيں گے –مظاہرين پر بحريني سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں کي بربريت کے بعد دسيوں زخميوں کي تصويريں نشر کي گئي ہيں جو گوليوں کا نشانہ بنے ہيں -      اس درميان بحرين کے بزرگ عالم دين اور مذہبي رہنما شيخ عيسي قاسم نے جو بحريني علما کونسل کے سربراہ بھي ہيں بحريني عوام کے پرامن مظاہروں کي حمايت کا ايک بار پھر اعلان کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ صبر وتحمل سے کام ليں اور تشدد کا راستہ اختيار نہ کريں -آيت اللہ  شيخ عيسي قاسم نے کہا کہ مظاہرے اپني مخالفت کا پرامن اظہار کرنے کا مسلمہ حق ہوتے ہيں اور حکومتي بدعنوانيوں کے خلاف آوازاٹھانے اور اصلاحات کے نفاذ کے لئے اس طرح کے پرامن مظاہرے ضروري ہيں-انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ بحرين کے عوام ظلم ستم کے خلاف اپني جد وجہد جاري رکھيں گے کہا کہ جو قوم ظلم کے مقابلےميں خاموش رہتي ہے وہ درحقيقت ظلم کو تسليم کرليتي ہے اور ظلم کے مقابلے ميں خاموش رہنا غداري ہے -     بحرين کي انساني حقوق انجمن نے بھي بحرين ميں سياسي قيديوں کو دي جارہي ايذاؤں کا ذکرکرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل کے نام اپنے خط ميں کہاکہ وہ اور انساني حقوق کے اداروں کے ديگر عہديدار بحرين کا دورہ کريں اور اس طرح کے مظالم پر روک لگائيں-        بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جمعيت الوفاق نے بھي اپني تازہ ترين رپورٹ ميں آل خليفہ حکومت کے کارندوں کےتازہ مظالم کا پردہ فاش کيا ہے - جمعيت الوفاق نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ بحريني سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے تازہ ترين اقدام کے تحت چودہ عام شہريوں کو جن ميں چار بچے بھي شامل ہيں گرفتار کرليا ہے اورماہ رمضان کے آغاز سے لے کر اب تک اسي ّ کے  قريب رہائشي مکانات پر حملہ کرکےبنيادي  انساني حقوق کي خلاف ورزي کي ہے –دوسري جانب عرب انساني حقوق تنظيم کے کارکنوں نے بحرين کي جيلوں ميں بندي سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا ہے –بحرين کي شاہي حکومت نے اس ملک کے انساني حقوق کے سرکردہ کارکن نبيل رجب کو جو پرامن طريقے سے اپني سرگرمياں انجام دے رہے تھے انہيں گرفتار کرکے جيل ميں بند کررکھا ہے اس کے علاوہ اس کے ملک کے ايک اور سياسي اورانساني حقوق کے کارکن  الخواجہ کو بھي بحريني حکومت نے جيل ميں بند کررکھا اور انہيں سخت ترين سزا سنائي ہے  -

.....

/169