ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران نے جناب زينب کبري سلام اللہ عليھا کے حرم مطہر پردہشت گردوں کے حملے کي مذمت کي ہے –
ايران کي وزارت خارجہ کي وزارت خارجہ کے ترجمان سيد عباس عراقچي نے ثاني زہرا جناب زينب کبري سلام اللہ عليھا کے حرم مطہر اور نمازيوں و زائرين پر دہشتگردوں کے حملے کي مذمت کرتے ہوئے عالمي اداروں اور خاصطور پر اسلامي تنظيموں سے کہا ہے کہ وہ اسلامي مقدسات کي حفاظت کے تعلق سے اپني ذمہ داريوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے غيرانساني اور عالمي اصولوں کے خلاف اقدامات کي تکرار کي روک تھام کے لئے اپني پوري کوشش کريں –
واضح رہے کہ شام ميں غير ملکي حمايت يافتہ دہشت گرد ہرروز نت نئے غير انساني اور دہشت گردانہ اقدامات انجام دے رہے ہيں - رسول اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کي نواسي جناب زينب کبري سلام اللہ عليھا کے حرم مطہر پر دہشتگردوں کے حملے نے ايک بار پھر سعودي عرب قطر امريکا اسرائيل اور ترکي کے حمايت يافتہ دہشت گردوں کے چہروں پر پڑي نقاب کو اتار پھينکا ہے –
لبنان کے ٹيلي ويژن چينل المنار نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہ دہشت گردوں نے دمشق کےقريب واقع جناب زينب سلام اللہ عليھا کے روضے پر مارٹرگولوں سے حملہ کيا ہے رپورٹ دي ہے کہ اس حملے ميں ايک شہيد اور متعدد ديگر زخمي ہوگئے - اس حملے ميں جناب زينب سلام اللہ عليھا کے روضے کي انتظاميہ کے سينئر عہديدار انس روماني شہيد اور روضہ مبارک کے کئي خادم زخمي ہوگئے –
جس وقت يہ حملہ کيا گيا عين اسي وقت دہشت گردوں نے اس گيس پائپ لائن پر بھي حملہ کيا جو شام کے جنوبي علاقوں کے لئے بجلي پيدا کرنےوالے بجلي گھر کو گيس سپلائي کرتي ہے اس حملے کي وجہ سے دمشق اور اس کے مضافاتي علاقوں کے لئے بجلي کي سپلائي منقطع ہوگئي –
شام کے وزير توانائي عماد خميس نے کہا کہ دمشق کے علاوہ درعا ،سويدا ، قنيطرہ ، اور ريف دمشق کي بھي بجلي منقطع ہوگئي ہے –
اسکائي نيوزعربي چينل نے بھي خبردي ہے کہ شام حکومت کے مخالفين کا کہنا ہے کہ فري سيرين آرمي نے انيس جولائي کو دمشق کے بين الاقوامي ہوائي اڈے کے کئي حصوں پر ميزائيلوں سے حملہ کيا ہے جس کے نتيجے ميں کم سے کم بيس افراد مارے گئے ہيں –
اس ميں شک نہيں کہ شام منظم شازشوں کا شکار ہے اور اس حقيقت کا اعتراف شام کے کيتھوليک عيسائيوں کے رہنما نے بھي کيا ہے-
شام کے کيتھولک عيسائيوں کے رہنما بشار پطروس الرائي نے کہا ہے کہ مغربي ممالک شام ميں امن قائم نہيں ہونے دينا چاہتےاور اس ملک ميں مسلسل جنگ و خونريزي کا بازار گرم کئے ہوئے ہيں –
پطروس الرائي نے کہا کہ جولوگ شام ميں بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہيں وہ اس ملک ميں اصلاحات کے خواہاں نہيں ہيں بلکہ وہ ان ملکوں اور لوگوں کي سازشوں کو عملي جامہ پہنا رہے ہيں جن سے وہ ہتھيار اور ديگر امداد وصول کرتے ہيں –
.......
/169