20 جولائی 2013 - 19:30
ایران اور ہندوستان کے دفاعی اور فوجی تعاون میں مزید فروغ

ایران اور ہندوستان اپنا دفاعی اور فوجی تعاون مزید فروغ دیں گے۔

ابنا: نئی دہلی میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غلام رضا انصاری نے ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے انٹونی سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے دفاعی اور فوجی تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا۔انھوں نے دفاعی اور فوجی صنعتوں میں دونوں ملکوں کی ترقی و پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ان شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کے فروغ اور تجربات کی منتقلی کیلئے آمادہ ہے۔اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے بھی دونوں ملکوں کے دیرینہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک،ایران کے ساتھ دفاعی اور فوجی تعاون میں فروغ کا خیر مقدم کرتا ہے۔واضح رہے کہ علاقے کے دو طاقتور ملکوں کی حیثیت سے ایران اور ہندوستان کے تعلقات قابل ذکر اہمیت کے حامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲