20 جولائی 2013 - 19:30
شامی فوج کے ہاتھوں دسیوں دھشتگرد ہلاک

شام کی فوج نے مختلف علاقوں میں دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

ابنا:  شام کی فوج نے مشرقی شہر دیرالزور میں دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانے تباہ کردئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا ہے۔ اسی شہر میں آٹھ دہشتگردوں کےمارے جانے کی بھی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی شہر درعا میں جبھۃ النصرۃ کےدسیوں تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق شمال مشرقی شہر حسکہ میں فوج نے کئي آپریشن کرکے دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ گذشتہ روز شام کی فوج نے شمال مغربی شہر ادلب میں ایک سو بیس دہشتگردوں کو ہلاک کیاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲