19 جولائی 2013 - 19:30
مرسی نے اسرائیل سے رابطہ برقرارکرکے غلطی کا ارتکاب کیا

صوبہ گرگان کے امام جمعہ نے اسرائیل کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے پر مصر کے معزول صدر مرسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے شام اور ایران کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے بجائے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار کیا جس کے سنگین نتائج جلد ہی سامنے آگئے۔

ابنا: صوبہ گرگان کے امام جمعہ نے اسرائیل کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے پر مصر کے معزول صدر مرسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے شام اور ایران کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے بجائے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار کیا جس کے سنگین نتائج جلد ہی سامنے آگئے۔ انھوں نے کہا کہ مرسی نے مصری عوام کی تمناؤں کے مطابق کام نہیں کیا مرسی اقتدار میں آنے کےبعد عقل و منطق کی روشنی میں مصر سے اسرائیلی اور امریکی ایجنٹوں کا خاتمہ کرسکتا تھا لیکن مرسی نے اقتدار میں آنے کے بعدنہ صرف  امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹوں کا مقابلہ نہیں کیا بلکہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ روابط کومضبوط بنانے کے اقدامات کئے جو اس کے گلے پڑ گئے  انھوں نے کہا کہ امریکہ کے لئے کوئی بھی عرب لیڈر مہم نہیں بلکہ اس کے لئے اسرائیل مہم ہے اور عرب لیڈر امریکہ کی تقلید اور پیروی کرکے اسلام کے ماتھے پر بدنما داغ بنے ہوئے ہیں۔

.......

/169