ابنا: ہندوستان کی شمالی ریاست بہار میں ایک سو سے زائد طلباء نے کھانے کی خرابی پر احتجاج کرتے ہوئے اساتذہ پر حملے کئےہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بہار کے نواڈا ضلع کے گاوں بیخاپور میں طلباء نے کھانے کے خراب ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے نعرےلگائے اور اساتذہ کو زد و کوب کیا۔واضح رہے بہار کے سرن ضلع میں ایک اسکول میں زہریلا کھانا کھانے کےبعد بائيس طلباء کی موت ہوگئی تھی جبکہ درجنوں ابھی زیر علاج ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہےکہ دوپہر کے کھانے میں کیڑے مار دوا ملادی گئي تھی جس سے بچوں کی موت ہوئي ۔ ہندوستانی حکومت سرکاری اسکولوں میں بچوں کو پڑھائی کی طرف راغب کرنے کے لئے دوپہر کا مفت کھانا دیتی ہے۔ بہار کے سانحے کی تحقیقات جاری ہیں۔ہندوستان کی سول سوسائٹی کے حلقوں کا کہنا ہےکہ ہندوستان میں نجی اور سرکاری شعبوں میں رشوت ستانی اور بدعنوانیوں کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442856
ہندوستان کی شمالی ریاست بہار میں ایک سو سے زائد طلباء نے کھانے کی خرابی پر احتجاج کرتے ہوئے اساتذہ پر حملے کئےہیں۔