ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہاہے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں ایک دہشتگرد گروہ کی باتوں پر بھروسہ کرنا ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے شان کے خلاف ہے۔
سید حسین نقوی حسینی نے صحافیوں سے گفتگو میں آئي اے ای اے کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کےبارے میں ایم کے او دہشتگرد گروہ کے دعووں کا جائزہ لے گي۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہےکہ آئي اے ای اے کی معلومات کا سرچشمہ ایک دہشتگرد گروہ ہے۔
نقوی حسینی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی مرکز قائم کرنے کے سلسلے میں مکمل طرح سے شفاف عمل کرتا ہے اور ایٹمی مراکز قائم کرنے کےبارے میں پارلیمنٹ میں بل منظور ہوتاہے جو حکومت کو بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے دس نئی ایٹمی سائٹوں کےبارے میں جگہ کا تعین کیا ہے اور ہم نے ان تمام باتوں سے آئي اے ای اے کو مطلع کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایم کے او دہشتگرد گروہ نے گيارہ جولائي کو الزام لگایا تھا کہ ایران نے خفیہ طور پرایک ایٹمی مرکز قائم کیا ہے، اس دہشتگرد گروہ کے دعووں کےمطابق یہ مرکز زیر زمین بنایا گيا ہے۔ آئي اے ای اے نے بھی ایم کے او دہشتگرد گروہ کے اس دعوے کا جائزہ لینے کی بات کی ہے۔ ایم کے او دہشتگرد گروہ کی جانب سے اس بے بنیاد دعوے کے سامنے آنے کےبعد وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دیتے ہوئےکہا تھا کہ یہ الزام جواب کے لائق نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲