ابنا: ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکی حریت کانفرنس نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین روابط سے متعلق پاکستان کے وزیراعظم کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔موصولہ رپورٹ کےمطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جانب سےہندوستان کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی کےآغازکے اعتراف پر تحفظات ہیں۔میر واعظ کا کہنا تھا کہ کشمیری قیادت کوپاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ہندوستان سے بیک ڈورڈپلومیسی کے آغاز کے اعتراف نے مایوس کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ توقع تو یہ تھی کہ نوازشریف کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عالمی سطح پرآواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت کی شمولیت کے بغیر بیک ڈور ڈپلومیسی ہو یا فرنٹ ڈور، یہ سلسلہ نتیجہ خیزثابت نہیں ہو سکے گا۔واضح رہے کہ کشمیر میں ایک مسجد میں جوتے پہن کر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے داخلے کے خلاف احتجاج کر رہے لوگوں پر بی ایس ایف اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئےتھے۔ جس کے بعد سے احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ شروع ہوا اور کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے وادی کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442838
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکی حریت کانفرنس نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین روابط سے متعلق پاکستان کے وزیراعظم کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔