ابنا: مصر میں آج لاکھوں افراد نے ایک بار پھر مظاہرہ کیا۔ جن میں صدر مرسی کے حامی اور ان کے مخالفین شامل ہیں۔مصر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک طرف معزول صدر مرسی کے حامیوں کے مظاہرے جاری ہیں تو دوسری طرف ان کے مخالفین مظاہرے کررہے ہیں۔ اس وقت قاہرہ لاکھوں کی تعداد میں الگ الگ مطالبات کے حامل مظاہروں کا میدان بنا ہوا ہے۔واضح رہے کہ فوج کی جانب سے صدر مرسی کو معزول کئےجانے کے بعد سے مصر میں حالات دوبارہ بحرانی ہوگئےہیں اور اس ملک میں ہرروز مظاہرے اور جھڑپیں ہورہی ہیں جن میں اب تک دسیوں افراد ہلا ک اور زخمی ہوچکےہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ معزول صدر مرسی کے اھل خانہ کے سفارتی پاسپورٹ کو منسوخ کردیا گياہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442796
مصر میں آج لاکھوں افراد نے ایک بار پھر مظاہرہ کیا۔ جن میں صدر مرسی کے حامی اور ان کے مخالفین شامل ہیں۔