17 جولائی 2013 - 19:30
افغانستان کو عیسائی ملک بنانے کی امریکی کوشش

امریکا،افغانستان سے اسلام ختم اور وہاں کے شہریوں کو عیسا‏ئی بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے بعض اراکین پارلیمنٹ نے امریکا کے ہاتھوں بعض افغان شہریوں کے عیسائی بن جانے کی رپورٹ دیتے ہوئے اس خطرناک اقدام کی روک تھام کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔انھوں نے کہا کہ افغان عوام کو اس وقت مغرب کی ثقافتی یلغار کا سامنا ہے۔ ایک افغان رکن پارلیمان نذیر احمد حنفی کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے افغان شہریوں کو عیسائی بنائے جانے کا عمل، ہندوستان میں انجام دیا جارہا ہے جہاں اس طرح کی سرگرمیوں کیلئے متعدد کلیسا تعمیر بھی کئے گئے ہیں۔افغانستان کے بعض اراکین پارلیمنٹ نے اپنے ملک میں امریکا کی سرگرمیوں کا مقصد ہی مذہب کی تبدیلی اور افغان شہریوں کوعیسائی بنانا قرار دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲