اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے اعلی حکام اور اس ملک کی معروف شخصیات کے خلاف مسلح دھشتگردوں کی ایک تازہ ترین کاروائی میں آج لبنان کے جنوب میں بیرون ملک شامیوں کی بین الاقوامی انجمن میں سیاسی ادارے کے سربراہ کو قتل کردیا ہے۔

لبنان کے سیکورٹی ذرائع کی جانب سے سامنے آنے والی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ دھشتگردوں نے آج جنوبی لبنان میں الزھرانی صوبے کے علاقے الصرفند میں محمد ضرار جمو کے گھر کے قریب چھپ کر ان کو اور ان کے دو ديگر ساتھیوں کو سحری کے وقت گھر واپسی پر گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ہے۔





شام میں دھشتگردوں کی جانب سے حکومتی عہدیداروں، سیاستدانوں، صحافیوں اور علماء کرام کا قتل روز کا معمول بن چکا ہے، لیکن لبنان میں شام کی حکومت کے حامیوں کا مارا جانا ایک ایسا واقعہ ہے کہ جو اس سے پہلے کبھی رونما نہیں ہوا ہے۔شام کے اس سرگرم کارکن کی اہلیہ لبنانی ہیں اور وہ علاقے کے سیاسی مسائل میں معروف اینکر پرسن کے طور پر پہچھانے جاتے ہیں اور شام کے سرسخت حامیوں میں ان کا شمار ہوتا تھا۔

محمد ضرار جمو کی بیٹی

محمد ضرار کی بیٹی فاطمہ









۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲