16 جولائی 2013 - 19:30
جعفریہ یوتھ پاکستان کے مرکزی نمائندے احمد ترابی کا گلگت بلتستان کا تنظیمی دورہ جاری

دورہ گلگت مکمل کرنے کے بعد فرزند شہید علامہ حسن ترابی، مرکزی نمائندہ کی حیثیت سے اسکردو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف علما کرام اور تنظیمی وفود سے ملاقاتیں کرینگے۔

ابنا: جعفریہ یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے آرگنائزر اور شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند احمد ترابی مرکزی نمائندے کی حیثیت سے ان دنوں گلگت بلتستان کے تنظیمی دورے پر ہیں اور وہ اپنا دورہ گلگت مکمل کرنے کے بعد بلتستان کے دارالخلافہ اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ بلتستان میں وہ معروف عالم دین علامہ شیخ محمد حسن جعفری، آغا سید محمد عباس رضوی صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان اور دیگر شخصیات اور تنظیمی وفود سے ملاقاتیں کرینگے اور جعفریہ یوتھ کی تنظیم سازی اور مرکزی ناظم اعلٰی جعفریہ یوتھ پاکستان اظہار بخاری کے دورہ گلگت بلتستان کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینگے۔

.......

/169