ابنا: عشرت جہاں فرضی مڈبھیڑ معاملے میں اپنے افسران کو پھنسائے جانے سے نازاض آئی بی نے دہشتگردانہ سرگرمیوں کے متعلق اہم خفیہ معلومات کا اشتراک کرنا بند کر دیا ہے۔ دہشتگردانہ سرگرمیوں سے متعلق صرف وہی اطلاعات ریاستوں سے اشتراک کی جارہی ہیں جو ديگر ایجینسوں کے ذریعے ملٹی ایجینسی سینٹر میں آتی ہیں۔ ہندوستان کی وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے انہیں آئی بی کی خفیہ انتباہ رپورٹ نہیں مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ آئی بی ہر دن پورے ملک میں ہونے والے واقعات کی رپورٹ وزارت داخلہ اور وزیر اعظم کے دفتر کو بھیجتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ملک میں بد امنی، تنازعہ یا دہشت گردانہ حملے کی سازش کی خفیہ رپورٹ الگ سے پیش کرتا ہے۔ اسی خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر سیکورٹی ایجینسوں یا ریاستی حکومتوں کو ضروری اقدامات اٹھانے کے لئے آگاہ کیا جاتا ہے۔ وزارت داخلہ کے مذکورہ افسر کا کہنا ہے کہ ملک کی اندورنی سلامتی کے لئے آئی بی کی خفیہ رپورٹ کافی اہم ہے۔ اس کے بغیر دہشت گردانہ سازشوں کو ناکام کرنا مشکل ہے۔ گیا کے مہابودھ مندر میں دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ خفیہ معلومات ملٹی ایجینسی سینٹر میں کسی دوسری ایجنسی کے توسط سے آئی تھی جسے ریاستی حکومت کو معمول کے مطابق بھیج دیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کو لے کر سیکورٹی تیاریاں اس میں نہیں ہو پائیں، جن کی ضرورت تھی۔ ......./169
15 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 441412
سی بی آئی اور انٹلی جنس بیورو آئی بی کے آپسی خلفشار اور لڑائی نے ہندوستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔