15 جولائی 2013 - 19:30
شہید حسن ترابی کی ملت جعفریہ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، مدثر شیرازی

ڈویژنل صدر جے ایس او گلگت نے شہید علامہ حسن ترابی کی برسی کی مناسبت سے منعقد تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ابنا:  مجاہد ملت و شہید وحدت علامہ حسن ترابی کی برسی کی مناسبت سے ایک تعزیتی اجلاس ڈویژنل آفس جے ایس او گلگت میں ڈویژنل صدر مدثر رضا شیرازی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل کابینہ، یونٹ صدور اور سینئر برادران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر مدثر رضا شیرازی نے شہید علامہ حسن ترابی کی ملت جعفریہ پاکستان کیلئے خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید ترابی نے اپنی زندگی ملت جعفریہ کی خدمت کیلئے وقف کر دی تھی، آپکی ملی و تنظیمی خدمات کسی سے پوشید نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ دشمن نے ان کی فعالیت سے خائف ہو کر انہیں راستے سے ہٹانے میں ہی اپنی عافیت جانی، ضرورت اس امر کی ہے کہ شہید نے جس مقصد کیلئے قربانی دی، اس کو زندہ رکھا جائے۔ اس موقع پر شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔......./169