14 جولائی 2013 - 19:30
پاکستانی طالبان شام بھیجنے پر پاکستان کی تصدیق

پاکستانی انٹلجنس نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے کہ بعض ملکوں سے القاعدہ کے جنگجووں کو پاکستانی طالبان کے ہمراہ شام بھیجا گيا ہے۔

 ابنا: فارس نیوز کے مطابق پاکستان کی انٹلجنس نے ایک بیان جاری کرکے اس بات کی تصدیق کردی ہےکہ پاکستانی طالبان شام میں موجود ہیں۔ اس بیان کے مطابق دو گروہ پاکستان سے شام گئے ہیں جن میں پہلا گروہ القاعدہ کا ہے جو حال ہی میں پاکستانی قبائيلی علاقوں میں داخل ہوئے تھے۔اس بیان کے مطابق اس گروہ میں ازبک، ترکمن، اور مرکزی ایشیا کے ملکوں کے شہری شامل ہیں جبکہ دوسرے گروہ میں پاکستانی طالبان، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ شامل ہیں۔ اس بیان کے مطابق جن دہشتگردوں نے دوہزار نو میں پاکستان میں سری لنکا کی ٹیم پر قاتلانہ حملے کئےتھے وہ گروہ بھی شام گيا ہے۔اس بیان کے مطابق پاکستانی طالبان بلوچستان سے عمان اور وہاں سے شام جاتے ہیں جبکہ بعض دہشتگرد قطر کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔  در ایں اثنا پاکستان کی وزارت خارجہ کےترجمان عمر خان نے لاعلمی کا اظہار کیا کہ ہےکہ پاکستانی طالبان شام میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت شام کی حکومت کےخلاف اقدامات کی حمایت نہیں کرتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲