ابنا: مسیحی نوجوان نے موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے مذہبی توہین آمیز پیغامات مسلمان علمائے کرام اور دیگر افراد کو ارسال کیے تھے۔استغاثہ کے مطابق جس موبائل فون کے نمبر سے ایس ایم ایس بھیجے جا رہے تھے وہ ایک مسیحی لڑکی روما کا تھا جو خود بھی اس مقدمے میں نامزد ہے۔پولیس نے اپنی تفتیش کے دوران یہ پتہ لگایا کہ یہ موبائل سم دراصل سجاد مسیح کے زیر استعمال ہے اور روما مسیح نے چونکہ اس سے شادی سے انکار کر دیا تھا اس لیے وہ اسے پھنسانے کے لیے اس کے موبائل نمبر سے توہین آمیز پیغامات بھیج رہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے موبائل فون کا کنکشن خود ہی روما کے نام سے حاصل کیا تھا۔یہ مسیحی نوجوان پاکپتن کا رہائشی ہے اور ڈیڑھ سال پہلے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا تھا۔سنیچر کو ایڈیشنل سیشن جج نے اسے قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کاٹنا میں رہنا ہوگا۔ملزم عدالت کے اس فیصلے کو ملک کی اعلی عدالتوں میں چیلنج کر سکتا ہے۔......./169
14 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440936
پاکستان میں پنجاب کے وسطی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایک عدالت نے توہین رسالت کے الزام میں ایک مسیحی نوجوان سجاد مسیح کو عمرقید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔