14 جولائی 2013 - 19:30
چودہ اگست سے تحريک تمرد شروع کرنے کا اعلان - آل خليفہ کي بوکھلاہٹ

بحرين کي وزارت داخلہ چودہ اگست سے شروع ہونے والي تحريک تمرد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئي ہے اور عوام کو خبردار کيا ہے کہ وہ اس ميں شرکت سے گريز کريں-

ابنا: بحرين کي وزارت داخلہ نے ايک بيان جاري کرکے عوام کو خبردار کيا ہے کہ وہ  تحريک تمرد کي جانب سے چودہ اگست سے حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت سے گريز کريں –
اس بيان ميں  کہا گيا ہے کہ عوام تحريک تمرد کي اپيل کو مسترد کرديں- بيان ميں دعوي کيا گيا ہے کہ بحريني عوام کے پرامن مظاہرے بقول اس کے  ملک ميں آزادي اور جہموريت کي کھلي فضا کے لئے خطرناک ہيں-
بحرين کي شاہي حکومت ايسے وقت ميں ملک ميں آزادي اور جمہوريت کا دعوي کر رہي ہے جب اس نے پرامن مظاہرين کے خلاف تشدد  کا بازار گرم کر رکھا ہے اور سعودي فوجيوں کے ساتھ ملکر جمہوري تحريک کو کچلنے کي کوشش کر رہي ہے-
بحرين کے نوجوانوں نے مصر کي تحريک تمرد کو  ديکھتے ہوئے حکومت بحرين کے خلاف بھي ايسي ہي تحريک شروع کرنے کا اعلان کرديا ہے جس کا آغاز چودہ اگست سے کيا جائے گا- چودہ اگست تحريک تمرد کے نام سے موسوم  سول نافرماني کي اس تحريک کے ذمہ داروں نے بحريني عوام سے اپيل کي ہے کہ وہ چودہ اگست کو شاہي حکومت کے خاتمے کي غرض سے ملک گير مظاہرے کريں-
تحريک تمرد کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ چودہ اگست بحرين کي تاريخ ميں ايک دھماکہ سے کم نہيں ہوگا- بحرين کے عوام نے شاہي حکومت کے خلاف سول نافرماني کي تحريک شروع کئے جانے کا زبردست خير مقدم کيا ہے-
.......
/169