14 جولائی 2013 - 19:30
قرہ باغ کے مسئلے میں ایران ثالثی کیلئے تیار

باکو ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محسن پاک آئین نے کہا ہے کہ ایران، قرہ باغ کے مسئلے پر جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیہ کے درمیان تنازعہ دور کرنے کی غرض سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ ہے۔

ابنا:باکو ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محسن پاک آئین نے کہا ہے کہ ایران، قرہ باغ کے مسئلے پر جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیہ کے درمیان تنازعہ دور کرنے کی غرض سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اس سلسلے میں ثالثی کا کردار اسی وقت ادا کریگا کہ جب جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیہ، تہران کے ثالث بننے کو قبول کریں گے اور  ضروری ہے کہ یہ دونوں ممالک ناوابستہ تحریک کے چیئرمین اور اسلامی تعاون تنظیم کے اہم رکن ملک ایران سے قرہ باغ کے تنازعہ ميں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کریں۔قابل ذکر ہے کہ قرہ باغ کے مسئلے پر جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیہ کے درمیان سنہ 1988 سے تنازعہ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲