ابنا: پاکستان میں موجود پاکستانی و غیر ملکی دھشتگردوں کی بڑی تعداد نے شام کا رخ کر لیا ہےتاھم پاکستان کے سرکاری ذرائع نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ جنگجو شام میں حکومت مخالف باغیوں کا ساتھ دینے شام پہنچے ہیں۔ رپورٹ میں پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان جنگجووٴں میں القاعدہ اور طالبان کے ساتھ ساتھ کالعدم لشکرِ جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دھشتگردبھی شامل ہیں۔ ان دھشتگردوں کے دو بڑے گروپ ہیں۔ پہلے گروپ میں ازبکستان، ترکمانستان اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک سے تعلق رکھنے والے دھشتگرد ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں پاکستانی طالبان اور کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشتگرد شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے جانے والے کئی جنگجو بلوچستان کے ساحلی راستے سے عمان جا رہے ہیں۔بہت سے لوگ فضائی راستوں سے سری لنکا، بنگلہ دیش کے راستےسے بھی شام جا رہے ہیں۔ ایک جنگجو کا دعویٰ ہے کہ اس عمل کے لیے مالی معاونت خلیج فارس کے ممالک میں مقیم کچھ ذرائع فراہم کر رہے ہیں۔ شام کی حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کرنے والے ایک گروپ کے رکن محمد کنعان نے تصدیق کی ہے کہ بشار الاسد حکومت کے خلاف لڑنے والوں میں حال ہی میں آنے والے پاکستانی اور افغانی بھی شامل ہو رہے ہیں۔ ادھر پاکستانی وزارتِ داخلہ کے ترجمان عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکام ایسی کسی بھی اطلاع کی تردید کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440822
پاکستان میں موجود پاکستانی و غیر ملکی دھشتگردوں کی بڑی تعداد نے شام کا رخ کر لیا ہےتاھم پاکستان کے سرکاری ذرائع نے اس خبر کی تردید کی ہے۔